کوٹ ادو، شوگر مل میں 3مزدور مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے

اتوار 10 جنوری 2010 13:46

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔10جنوری۔ 2010ء)مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی ایک شوگر مل میں تین مزدور مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے سناواں میں قائم شوگرمل میں کام جاری تھا ۔

(جاری ہے)

اس دوران تین مزدور مشین کے چین کیریئر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کے نام مشتاق احمد، غلام قاسم اور محمد حسین ہیں۔ پولیس نے مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں ۔