ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ،ڈاکٹر مخدوم بشارت

جمعرات 24 اگست 2017 23:49

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور آنے والی نسلوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں گے ۔ بہت جلد ملک پولیو فری ہوگا، محکمہ ہیلتھ نے پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے ہیں،مائیکروپلان کو توجہ اور ذمہ داری سے بنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت رحیم یارخان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے یونین کونسل آفیسران اور ایریا انچارج کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیو کی قومی مہم ستمبر میں شروع ہوگی اور ضلع بھر میں اس کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا کام شروع ہے جو پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر پانچ سال کے عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذاہد پروگرام آفیسر ڈی ایچ ڈی سی نے پولیو مائیکرو پلان ، ٹیلی شیٹ اور کلسٹر فارمز کے بارے میں مکمل بریف کیا۔ ٹرینرز میں ڈاکٹر فہد افتخار فوکل پرسن ای پی آئی، ڈاکٹر واسق محمود ڈی ڈی ایچ او صادق آباد، فرقان طاہر تتلہ کواڑڈینیٹر پی ایس ، خلیل احمد ڈی ایس وی، طاہر محمود اے ایس وی شامل تھے۔ اس ٹریننگ کا مقصد پولیو مہم ستمبر کے لیے بہترین منصوبہ بندی کرنا اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ یہ پہلا بیچ ہے جس میں تحصیل رحیم یار خان کی دس یونین کونسلوں کے یونین کونسل آفیسران اور ایریا انچارج کو مدعو کیا گیا ہے عید سے قبل ٹریننگ کے تمام بیچ مکمل کر دئے جائیں گے۔ یاد رہے پولیو مہم 18-20 ستمبر 2017ء ہوگی۔

متعلقہ عنوان :