مساجد میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

جمعہ 25 اگست 2017 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد میں ڈینگی کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے خا تمے کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹا ئون تھری کے دفتر میں ڈینگی ٹیموں کی تشکیل کے موقع پر کیا ‘ اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان، اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ،ناظم ٹا ئون تھری محمد علی ارباب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمران خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم، ٹی ایم او ٹا ئون تھری میاں انیس الرحمان، ٹی ایم ٹا ئون ٹو امین گل ، چیف آفیسر نصراللہ خان، تحصیلدار پشاور بختیار خان، نا ئب تحصیلدار عادل وسیم اور کفایت خان، گرداور ہمایون خان، واقف خان ، ندیم سمیت تمام متعلقہ پٹواری اور دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام پٹواریوں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنے علاقوں میں مساجد میں پمفلٹ تقسیم کریں اور علما ء کرام جمعتہ المبارک کے خطبات میں ڈینگی وائرس کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتا یا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے ٹیموں کی تعداد کو بڑھا کر 50 سے 90 کردیا گیا ہے جبکہ اب تک پشاور میں تہکال اور پشتخرہ کے متاثرہ علاقوں میں 5600 سے زائد گھروں میں سپرے کیا گیا ہے اور ان گھروں میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :