الخدمت کا ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں تشخیصی کیمپ جاری

جمعہ 25 اگست 2017 11:51

الخدمت کا ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں تشخیصی کیمپ جاری
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) ڈینگی سے متاثرہ شاہین ٹائون ،غریب آباد، تہکال پایاں اوردیگر علاقوں میں الخدمت فائونڈیشن کی موبائل ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا مفت تشخیصی کیمپ تیسریروز بھی جاری رہا ، اب تک 840 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے پر انہیں کے ٹی ایچ اور کویت ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا، الخدمت کے قائم مقام صوبائی صدر ملک پرویز خان ، صوبائی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل احمد ، صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون اور ضلع پشاو ر کے صدر فدا محمد خان نے کیمپوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک پرویز خان نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ علاقوں میں الخدمت موبائل ڈائیگناسٹک لیبارٹری یونٹ کی 4 ایمبولینس گاڑیوں اور طبی عملہ کے ذریعے گزشتہ تین روز سے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ حفاظتی تدابیراور آگاہی مہم کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :