سائنسدانوںنے انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والے غذائی اجزاء پر تحقیق شروع کردی

جمعہ 25 اگست 2017 15:54

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء)زرعی سائنسدانوںنے انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والے غذائی اجزاء پر تحقیق شروع کردی ہے جبکہ ڈیزائنرز فوڈز کے اس نظریہ پر عملدرآمد کیلئے یونیورسٹی میں فنکشنل اینڈ نیوٹراسیوٹیکل فوڈ ریسرچ سیکشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے انسانی غذا میں ایسے صحت مند اجزاء شامل کرنے پر کام کاآغاز کر دیا گیاہے جو انسانی جسم میں مختلف بیماریوںکے خلاف قوت مدافعت بڑھاتے ہوئے صحت مند زندگی ممکن بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بتایاکہ یہ تحقیق مختلف اداروں کے اشتراک سے کی جا رہی ہے جس کا مقصد غذا میں موجودانسانی صحت پر مثبت اثرات کے حامل اجزاء کا جائزہ لینا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تحقیقات سے خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول کی بلندمقدارکو کم کرنے کیلئے بھی ان غذائوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔