ڈینگی کے بعد کانگو وائرس سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کاآغاز

ہفتہ 26 اگست 2017 12:32

ڈینگی کے بعد کانگو وائرس سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کاآغاز
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2017ء) ڈینگی کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں کانگو وائرس سے بچائو کیلئے بھی آگاہی مہم کا آغازکردیا گیا ، مویشی منڈیوں میں جانوروں پر پلنے والے چیچڑوں کے خاتمے کیلئے سپرے بھی کیاجارہا ہے ، اس ضمن میں بیوپاری اور مذبح خانوں میں کام کرنے والے قصابوں اور خریداروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کاکہا گیا ہے زوردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق کانگو بیماری کی علامات میں تیز بخار، آنکھوں کا سوجنا، دست کا آنا، سر اور پٹھوں کا درد،جسم پر سرخ دھبے نمودار ہونا، ناک اورمنہ سے خون بہنا شامل ہیں، محکمہ صحت اور لائیو سٹاک نے مویشی منڈیوں میں سپرے اور جانوروں کو ذبح کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :