صفوت غیور ہسپتال میں ڈینگی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 26 اگست 2017 12:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2017ء) پشاور کے صفوت غیور شہید میموریل ہسپتال میں خواتین کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمدعلی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹرمشتاق کی ہدایت پر منعقد کیاگیا،اس موقع پر بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر ڈینگی بخار کی وجوہات اور اس سے بچائو سے متعلق معلومات درج تھیں،آگاہی سیشن میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہیں زنانہ ڈاکٹروں نے لیکچرز دیئے کہ وہ کس طرح خودکو اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کو اس مرض سے بچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح تخت آباد پشاور میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے خواتین کیلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا جہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکاء کو ڈینگی کے علامات اور بچائو سے متعلق آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :