پشاور ، ڈینگی خاتمے کیلئے آنے والا ڈاکٹر خود ڈینگی مرض کا شکار ہوگیا

ڈاکٹرعابدکی میڈیکل رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ، پنجاب بھجوادیا گیا

ہفتہ 26 اگست 2017 13:19

پشاور ، ڈینگی خاتمے کیلئے آنے والا ڈاکٹر خود ڈینگی  مرض کا شکار ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مرض میں مسلسل اضافہ، پشاور میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے آنے والا ڈاکٹر خود ڈینگی مرض کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے پنجاب سے آنے والا ڈاکٹر عابد خود ڈینگی کے مرض کا شکار ہوگیا ۔

پنجاب ہیلتھ یونٹ کے مطابق ڈاکٹر عابد پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے تعینات ہوئے تھے لیکن خود ڈینگی کا شکار ہوگئے ،جس کے باعث وہ اپنے آبائی علاقے میانوالی واپس چلے گئے ہیں ۔میڈیکل رپورٹس میں ڈاکٹر عابد میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں پنجاب بھجوادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :