صوابی ،ڈینگی کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی

ہفتہ 26 اگست 2017 16:56

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) ضلع صوابی میں ڈینگی کے مزید دو نئے کیسز سامنے آجانے سے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی واپڈا کالونی صوابی میں رہائش پذیر واپڈا اہلکار وقار اور جاوید سکنہ صوابی گذشتہ شام باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی)میں قائم خصوصی آئسو لیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر نیاز محمد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بی ایم سی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چار مریض بہت جلد ہسپتال سے فارغ ہو جائیں گے ان کی بیماری پر قابو پایا جارہا ہے دریں اثناء ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائر س سے بچائو کے لئے گلی کوچوں اور دیگر مقامات پر سپرے کرایا جارہا ہے اور یہ عمل سارے ضلع صوابی میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں واپڈا صوابی کے دو اہلکار کامران اور وقار کے علاوہ دو بچیاں ، ایک خاتون اور تین افراد شامل ہیں جنہیں مردان اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :