عوام بیدار ہیں، اب آمریت کبھی نہیں آئے گی، صمصام بخاری

بدھ 13 جنوری 2010 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔13جنوری۔ 2010ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات صمصام بخاری نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام بیدار ہیں اور آ مریت کا سورج دوبارہ کبھی طلوع نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ پاکستان کو سرحد کے دونوں اطراف خطرات کا سامنا ہے ایسے میں صحافی برادری کوجمہوریت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی قیادت پر جائز تنقید ضرور کی جائے تاہم ا س کی عزت و تکریم برقرار رہنی چاہیئے۔وفاقی وزیر کاکہناتھاکہ صحافیوں کی گروپ انشورنس سمیت تربیتی پروگراموں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔تقریب میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز عالم گیلانی ، ڈاکٹر اسرار شاہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔