کینو اور لیموں کا استعمال کرنے سے خون کا سرطان ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں، ماہرین صحت

muhammad ali محمد علی پیر 28 اگست 2017 03:36

کینو اور لیموں کا استعمال کرنے سے خون کا سرطان ہونے کے امکانات کم ہوتے ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2017ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا کہ کینو اور لیموں کا استعمال کرنے والوں کو خون کا سرطان ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے غذائی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق کینو اور لیموں میں کثرت سے وٹامن سی پایا جاتا ہے جو خون کے سرطان سے بچاو میں معاون ہے علاوہ ازیں یہ جلد کے سرطان سے بھی بچاو میں معاون ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لیموں اور کینو کا استعمال کرنا چاہئیے تاکہ اس کے فوائد حاصل کئے جا سکیں اور مہلک امراض سے بچا جا سکے تاکہ صحت مند اور فعال زندگی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔