ڈینگی سے بچائو کیلئے شہربھر میں سپرے کرایاجارہاہے‘ زاہد ندیم

پیر 28 اگست 2017 11:36

ڈینگی سے بچائو کیلئے شہربھر میں سپرے کرایاجارہاہے‘ زاہد ندیم
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) پشاور شہر میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے سٹاف کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر کے شہر بھر میں سپرے کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ناظم ٹاؤن ون پشاور زاہدندیم کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور، ٹاؤن آفیسر ریگولیشن، اسسٹنٹ ٹاؤن آفیسر ریگولیشن، ایڈ من آفیسر، ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ناظم ٹاؤن ون پشاور زاہدندیم نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے تمام سٹاف کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ شہر بھر میں مکمل سپرے کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے بعد انہوں نے چوک شادی پیر میں متاثرہ گھر کا بھی دورہ کیا اور متاثرہ گھر سمیت تمام علاقہ میں اپنی نگرانی میں سپرے کروایا۔

متعلقہ عنوان :