سپریم کورٹ نے لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتیں گرائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ، ایل ڈی اے اپنے بنائے ہوئے قوانین کی پاسداری نہیں کررہی ہے ، چوہدری اعتزاز احسن

جمعرات 14 جنوری 2010 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) سپریم کورٹ نے لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتیں گرائے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلڈرز کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انکے موٴکلوں کے موٴقف سنے بغیر ہی عمارتیں گرانے کیلئے آپریشن شروع کردیاتھا۔ انھوں نے کہا مخدوش عمارتوں کو گرایا جائے لیکن جو عمارتیں ریگولیشن کے مطابق تعمیر ہوئی ہیں ۔ انہیں نہیں گرایا جانا چاہیے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اپنے بنائے ہوئے قوانین کی پاسداری نہیں کررہی ہے۔