قاضی حسین احمد کی طبعیت ناساز،اسپتال منتقل

جمعہ 15 جنوری 2010 15:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کو طبعیت کی ناسازی کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طبعیت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قاضی حسین احمد کو اچانک سانس کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبعیت بہتر بتائی ہے ۔