ملک بھرمیں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4176 اور پازیٹو کیسوں کی تعداد 1527 ہے، وزارت صحت،ڈینگی فیور سے 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 38 سندھ اور 2 کا تعلق سرحد سے ہے

اتوار 12 نومبر 2006 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2006ء) ملک بھرکے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے ڈینگی وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4176 جبکہ تصدیق کئے جانے والے کیسوں کی تعداد 1527 ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈینگی فیور اپ ڈیٹ کے مطابق اب تک ملک بھرکے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 4176 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ پازیٹو قرار دیئے جانے والے کیسوں کی تعداد 1527 ہے۔ ڈینگی فیور سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جن میں 38 سندھ اور 2 سرحد سے ہوئی ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں اب تک 627 مشتبہ مریض داخل کئے گئے ہیں جن میں 226 افراد میں ڈینگی فیور کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :