تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم18ستمبرسے شروع ہوگی

منگل 29 اگست 2017 13:37

تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم18ستمبرسے شروع ہوگی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ 18سے 20 ستمبر 2017 تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سرگودہا میں پانچ لاکھ 77 ہزار 751 بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کر دیاگیا ہے جس کیلئے ضلع سرگودہا میں 1480 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 1207 موبائل 194 فکس اور 79 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

تین روزہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کا 3224 افراد پر مشتمل سٹاف فرائض سرانجام دے گا ۔ وہ اپنے دفتر میںضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلا س میں میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ‘ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘ ڈاکٹر طارق حسن ‘ ڈاکٹر اسلم اسد ‘ڈاکٹر محمد علی اور علماء کرام قاری وقار عثمانی اور قاری فتح محمد راشدی کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کی143 افراد پولیو مہم میںحصہ لیں گے ۔اس مہم میںمحکمہ تعلیم 74 ‘ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے 43 ‘ سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے 26 افراد فرائض سرانجام دیںگے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض نے بتایا کہ اس سال دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کی پولیو مہم کے مقابلے میں اس سال جنوری اپریل اور مئی کی پولیو مہم کی کوریج 104 فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :