ٹوپی: ڈینگی وائرس کا خدشہ صفائی کی حالت ابتر

گلی محلوں میں پانی نے جوہڑوں کی شکل اختیار کرلی ، جگہ جگہ فلتھ ڈپو بن گئے

منگل 29 اگست 2017 15:31

ٹوپی: ڈینگی وائرس کا خدشہ صفائی کی حالت ابتر
ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) ٹوپی میں ڈینگی وائرس کا خدشہ صفائی کی حالت ابتر گلی محلوں میں پانی نے جوہڑوں کی شکل اختیار کرلی جب کہ جگہ جگہ فلتھ ڈپو بن گئے ہیں ہر طرف تغفن اور بدبو کا راج جب کہ ٹوپی ہسپتال میں دینگی علاج تودور عام علاج کیلئے بھی سہولیات ناپید ہیں ان خیالات کا اظہار ٹوپی کے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے ایک اخباری بیان میں کیا آل نیبر ہڈ کونلسزالائنس ٹوپی کے صدر سید ظاہر شاہ، اسد منفعت ،سلیم بھادر ، شمس القمر، فرح سیئر، شاہد زمان، عبدالحلیم قریشی ، فرمان بھادر ، صفدر خان انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ میر عالم خان اور دیگر نے ٹی ایم اے ٹوپی کی کارکردگی پر کھڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ برسات سے لیکر ابھی تک صفائی کا کام نہیں کیا گیا ہے پورا شہر صفائی کی ابتر حالت سے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہا ہے جب کہ ڈریم نامی کپاس کیڑے مار سپرے کیلئے رجسٹرڈ ہے جو کہ انتہائی خطرناک بھی ہے کئی علاقوں میں اس کو ڈینگی کے خلاف سپرے کیا جارہا ہے جب کہ ڈینگی کیلئے ڈیلٹا میھترین نامی سپرے تجویز کردہ جو صرف بالغ مچھروں کو کنٹرول کرتا ہے یہ بھی افزئش کو کنٹرول نہیں کرتا ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید ادویات پور؁ ضلع میں سپرے کیا جائے جس سے ڈینگی کی افزائش اور موجود مچھر کا خاتمہ کیا جاسکے اور ساتھ ہی ٹوپی میں ہنگامی بنیادوں پر فضلے کو تلف صفائی کی حالت بہتر اور افزائش کے مقامات جوہڑ نالیاں اور فالتو پانی کو ختم کریں

متعلقہ عنوان :