راولپنڈی ،تین روزہ انسداد پولیو مہم 18سی20 ستمبر تک چلائی جائیگی

پانچ سال تک عمر کے 8لاکھ 29ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 29 اگست 2017 16:45

راولپنڈی ،تین روزہ انسداد پولیو مہم 18سی20 ستمبر تک چلائی جائیگی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) ضلع راولپنڈی میںتین روزہ انسداد پولیو مہم 18سی20 ستمبر تک چلائی جائے گی جس کے دوران ضلع بھر میںپانچ سال تک کی عمر کے 08لاکھ 29ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تاہم حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

ان خیالات کا اظہار قائم مقام کمشنر طلعت محمود گوندل نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں WHO کے نمائندوں ، ہیلتھ اورانتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے WHOکے نمائندے نے بتایاکہ پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں 2181موبائل ٹیمیں ، 287فکس جبکہ 287ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ 217یوسی سُپروائزر اور448ایریا انچارج بھی اس مقصد کے لیے نامزدکیے گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام کمشنر طلعت محمود گوندل نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہر قسم کی محکمانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان تمام تر انتظامات کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے جس کے زریعے والدین کو پولیو مہم کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے آمادہ کیا جائے اور انہیں احساس دلایا جائے کہ کس طر ح معمولی لاپروائی اُن کے بچوں کے لیے زندگی بھر کا روگ بن سکتی ہے۔

طلعت محمود گوندل نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سکولز میں بچوں کو اس بارے میں آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :