کافی پینے والے افراد، کافی نہ پینے والے افراد کی نسبت زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 اگست 2017 23:45

کافی پینے والے افراد، کافی نہ پینے والے افراد کی نسبت زیادہ زندہ رہتے ..

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کافی پینے والے   افراد کی عمر  کیفین کا استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت زیادہ   ہوتی ہے۔
یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی میں  پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کافی نہ پینے والے افراد ، روزانہ 4 یا زیادہ کپ  کافی پینے والوں کی نسبت جلدی وفات پاتے ہیں۔

(جاری ہے)


10سالوں پر محیط اس تحقیق میں 20 ہزار شرکا سے اُن کی صحت اور کافی کے استعمال کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

تحقیق کے آخر میں نتیجہ نکالا گیا کہ  تحقیق کے دوران کافی پینے والوں میں موت کا خطرہ، کبھی بھی کافی نہ پینے والوں کی نسبت،  64 فیصد تک کم رہا۔
یاد رہے کہ یہ تحقیق مکمل طور پر مشاہداتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ سائنسی طور پر کافی پینے کا تعلق لمبی عمر سے ثابت ہوگیا ہے اور نہ ہی اس مشاہداتی تحقیق کے بعد لوگوں کو کافی کا بہت زیادہ استعمال شروع کرنا چاہیے۔