کانگو وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر معصوم

بدھ 30 اگست 2017 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک پشاور ڈاکٹر معصوم شاہ کے مطابق پشاور میں اس وقت 9مویشی منڈیاں قائم ہیں جن میں لائیوسٹاک کی 4رکنی ٹیم موجود ہے ٹیم کے ارکان باہر سے لائے جانے والے ہر جانور پر کانگو سے بچائو کا سپرے کرتے ہیں اسی طرح جانوروں کی فروخت کے بعد اسے منڈی سے نکلتے وقت بھی اس پر سپرے کیا جاتا ہے جو شہری منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے آتے ہیں انہیں آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پمفلٹ میں کانگو سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور اس سے بچائو کے طریقے درج کئے گئے ہیں اسی طرح اگر کسی بھی شہری میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے آثار نظرآجائیں تو کیا عوامل اختیار کئے جائیں وہ تمام تفصیلات پمفلٹ میں درج کی گئی ہیں۔ڈاکٹر شاہ معصوم نے کہا کہ ایک موبائل وین مسلسل شہر میں پھر رہی ہے اور کانگو سے بچائو کا سپرے کرنا اس کی ذمہ داری ہے اسی طرح شہر میں موجودچھوٹی منڈیوں میں بھی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں موجود ہیں اس مقصد کیلئے 8موبائل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ عوامی شکایات کے ازالے اور انہیں کانگو سے بچائو کا سپرے مہیا کرنے کیلئے ٹیلی فون لائن بھی 24گھنٹے فعال رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :