عیدپرامراض خون میں مبتلا بچوں کو یاد رکھا جائے، فرنٹیئر فائونڈیشن

بدھ 30 اگست 2017 12:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا اور دیگرامراض خون میں مبتلا بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھا جائے،معصوم بچوں کی سانسیں رواں دواں رکھنے کیلئے قربانی کی کھالیں فرنٹیئرفائونڈیشن کوعطیہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں سے جانوروں کی کھالیں جمع کی جائیں گی جس کیلئے ایریاوائز ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ اس حوالے سے ٹیموں کو ذمہ داریاں حوالے کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں فرنٹیئرفائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن فاروق مہمند،ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی،صاحبزادہ محمدحلیم نے کہا کہ فرنٹیئرفائونڈیشن عوام کے عطیات،زکوٰاة اورخیرات سے چلایاجارہاہے۔