ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

بدھ 30 اگست 2017 14:44

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء)ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیراہتمام سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے تعاون سے یونین کونسل شیخوسرڈھیری میں ممبرتحصیل کونسل ہارون خان کی رہائش گاہ پرفری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا، اے اے سی چارسدہ عنایت خان نے میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیااس موقع پرتحصیل ممبرہارون خان ،ٹی بی ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدربحرہ مندخان ودیگربھی موجود تھے۔