ڈینگی بخار چین پہنچ گیا 148مریض سامنے آگئے

بدھ 30 اگست 2017 15:18

ہانگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) مشرقی چین میں بھی ڈینگی بخار کے 148واقعات منظرعام پر آگئے مقامی وزارت صحت کے مطابق صوبہ ژیجہانگ میں رواں سال ڈینگی بخار کے 148واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 44افراد غیر ملکی ہیں جبکہ 33.

(جاری ہے)

33فیصد گزشتہ سال کے مریض ہیں جو تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ان میں سے زیادہ تر مریض ایشیائی ممالک تھائی لینڈ ،بھارت ویتنام اور سری لنکا میں اس وائرس میں مبتلا ہوئے تاہم ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں میں سے 8کی حالت نازک ہے جبکہ تاحال کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی واضح رہے کہ ڈینگی ممکنہ طور پر ایک مہک مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری ہے

متعلقہ عنوان :