پو لیو اجتماعی مسئلہ ہے جس کیخلاف ڈ ینگی جد و جہد والا جذ بہ اپنا نے کی ضرورت ہے ،طلعت محمو د گو ند ل

ڈ ینگی کیلئے مقر ر کر دہ سٹاف کو انسدادپو لیو مہم میں بھی شا مل کرایا جائیگا تا کہ تجربہ کا ر افرادی قو ت کے ذ ر یعے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا یا جا سکے، قائم مقام کمشنر راولپنڈی

بدھ 30 اگست 2017 15:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء)قا ئم مقا م کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ند ل نے کہا کہ پو لیو ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کے خلا ف ڈ ینگی جد و جہد والا جذ بہ اپنا نے اور اس با ت کی یقین د ہا نی کر نے کی ضرورت ہے کہ ڈ ینگی کی طر ف ہماری تو جہ کسی طو ر بھی پو لیو سے غفلت کا با عث نہیں بنے گی بلکہ ڈ ینگی کے لئے مقر ر کر دہ سٹاف کو انسدادپو لیو مہم میں بھی شا مل کرایا جائے گا تا کہ تجربہ کا ر افرادی قو ت کے ذ ر یعے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا یا جا سکے۔

ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے آج چیئر مین ٹیگ(ٹیکنیکل ایڈوا ئز ری گروپ) جین ما رک آلیو اور ان کے و فد سے ملا قا ت کے دوران کیا۔ اس مو قع پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر فیا ض بٹ، ڈا ئر یکٹر ہیلتھ پی پی آئی پنجاب ڈا کٹر منیر احمد، پرو ژنل کو ارڈ ینیٹر بل گیٹ ما لنڈا فا ئو نڈیشن، ڈا کٹر عبد الجبا ر ، ڈا کٹر ثر و ت و د یگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے طلعت محمو د گو ند ل نے کہا کہ اگر چہ ضلع را ولپنڈی میں پو لیو کا کو ئی کنفرم کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن نا لہ لئی میں پو لیو وا ئر س ملنے کی و جہ سے خطر ہ بہر حال مو جو د ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہم ٹیگ ٹیم کے ساتھ بھر پو رتعا ون کر نے کے لئے ہر دم تیار ہیں اور اس سلسلے میں ان کی ما ہر انہ را ئے سے فا ئد ہ اٹھا ئیں گے۔

چیئر میں ٹیگ جین ما رک آلیو نے اس مو قع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسد اد پو لیو مہم کے انتظامات کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا کہ مشتر کہ تعا ون سے ہی معصو م بچو ں کو اس مو ذی وا ئر س سے بچا یا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سلسلے میں صو بہ بھر میں و قتا فو قتا انسداد پو لیو مہم کا اجراء ایک احسن فعل ہے جس کی و جہ سے اسے کنٹرول کر نے میں مد دملتی ہے۔ ڈا کٹر فیا ض بٹ نے اس مو قع پر شر کا ء اجلا س کو ستمبر میں شر وع ہو نے والی پا نچ رو زہ پو لیو مہم پر بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ اس مہم کے تمام تر اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور مقررہ ہد ف کے حصول کیلئے پو لیو ور کرز کی خصو صی تر بیت بھی کروائی جا رہی ہے۔