ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں ڈاکٹرز کیلئے تعمیر کی گئی تین رہائش گاہیں محکمہ صحت کے حوالیکرنے کی ہدایت

بدھ 30 اگست 2017 16:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی میں ڈاکٹرز کیلئے 2012ء میں تعمیر کی گئی تین رہائش گاہوں کی محکمہ بلڈنگز کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کو ہینڈاوور نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پراونشل بلڈنگز کو ان رہائش گاہوں کے بقایا کام مکمل کر کے انہیں بلاتاخیر محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے مبلغ دس لاکھ روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ان رہائش گاہوں کا مصرف ہو سکے اور حکومت کی خطیر رقوم ضائع نہ ہوجائیں ۔اس امر کااظہار انہوںنے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر( ہیلتھ )ڈاکٹر نصرت ریاض کے علاوہ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی (ٹی ایچ کیو) ، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شفیق الرحمان نیازی بھی موجود تھے ۔