پشاور میں ڈینگی کی تشخیص وعلاج کیلئے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ

جمعرات 31 اگست 2017 13:08

پشاور میں ڈینگی کی تشخیص وعلاج کیلئے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے پشاور میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پرائم انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں رضاکار وںکیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں تہکال، غریب آباد، جہانگیر آباد اور پلو سئی سے 20 رضاکار وں کو ڈینگی مرض کی ابتدائی تشخیص اور فوری علاج کیلئے سکریننگ کے بارے میں عملی تربیت دی گئی، ’’پیما ‘‘ ریلیف خیبر پختونخواکے انچارج ڈاکٹر سعید انور نے ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ڈینگی بخار قابل علاج ہے تاہم بروقت تشخیص ضروری ہے، رضا کار وں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گلی محلے میں جا کر لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :