ایل آر ایچ پشاور میں ڈینگی مریضوں کیلئے 36بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم

جمعرات 31 اگست 2017 13:08

ایل آر ایچ پشاور میں ڈینگی مریضوں کیلئے 36بیڈز پر مشتمل وارڈ قائم
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ)میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 36 بیڈز پر مشتمل ایک اور وارڈ کھول دیا گیا، ہسپتال ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی سمیت ٹیسٹ اور داخلے مفت کئے جارہے ہیں مریضوں کی رہنمائی کیلئے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں معلوماتی ڈیسک بھی کھولے گئے ہیں ہسپتال کے اندر اور باہر مریضوں کی رہنمائی کیلئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ڈینگی سے بچائو کیلئے ہسپتال ، کالونی اور ہاسٹلز میں سپرے بھی کیاگیا ہے بیان کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے 36بیڈز پر مشمل وارڈ کھول دیا گیا ہے ،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے عید کی چھٹیوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں لگا ئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :