بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے ،ہائی بلڈ پریشر اور نظام ِ انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا‘ حکماء

جمعرات 31 اگست 2017 13:57

بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے ،ہائی بلڈ پریشر اور نظام ِ انہضام کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2017ء)بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے ،ہائی بلڈ پریشر اور نظام ِ انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ، گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں ملا کر استعمال کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم احمد حسن نوری ،حکیم حامد محمود ،حکیم محمد ابو بکر،حکیم عبدالرزاق ربّاًنی ،حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم طاہر خان،حکیم طاہر نذیر ،حکیم طاہر نوید جنجوعہ ،حکیم سید عمران فیاض اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہدنے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر گوشت کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکر ہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حکماء نے کہا کہ عید الاضحی ایک مقدس تہوار ہے ۔ اس موقع پر دنیا بھرمیں استطاعت رکھنے والے فرزندانِ توحید سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کرتے ہیں۔ عیدِ قرباں ایسا موقع ہوتا ہے جس میں تقریباً سب لوگ گوشت کھاتے ہیں بلکہ مشاہدہ کی بات ہے کہ اس موقع پر زیادہ گوشت کھا جاتے ہیں۔ شہری زندگی میں تو پہلے ہی گوشت کے استعمال میں اضافہ ہو چکا ہے اور اس وجہ سے مختلف امراض کی شرح بھی بتدریج بڑھ رہی ہے ۔