ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم 18ستمبرسے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 31 اگست 2017 14:11

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم 18ستمبرسے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنرڈیرہ اسماعیل خان محمدعادل اقبال نے کہاہے کہ پولیو کے خطرناک وائرس کاتدارک کرنے کیلئے معاشرے کے تمام افرادکواحسن طورپراپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے کیلئے کرداراداکرناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں آئندہ ماہ 18ستمبرسے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیومہم کے انتظامات جائزہ لینے اورانہیں حتمی شکل دینے سے متعلق کیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی عرفان محسود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرطارق میانخیل ،ای پی آئی کے انچارج ڈاکٹرعارف محمود،ڈبلیوایچ کے نمائندوں اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران ونمائندوںنے شرکت کی۔اس موقع پراجلاس کوبتایاگیاکہ آئندہ ماہ شروع ہونے والی سہ روزہ پولیومہم کے دوران 2لاکھ 88ہزار103بچوں کوانسدادپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کیلئے 1198موبائل ،73فکسڈ ،67ٹرانزٹ ،34رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :