موسم کے پیش نظرانسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئیں

جمعرات 31 اگست 2017 15:16

موسم کے پیش نظرانسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئیں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2017ء) سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب سیف انجم کی خصوصی ہدایات کے مطابق موسم کے پیش نظرانسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئیں،اس مقصد کے لیے محکمہ تحفظ ماحول نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں ڈینگی سرویلنس کے لیے سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں، اس دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں زیر تعمیر عمارات ،نرسریاں ،کباڑے خانے اورٹائر شاپس کی چیکنگ مسلسل کی جاتی رہے گی۔

(جاری ہے)

لاہور کے تمام سکواڈز کے ذریعے ڈینگی لاروا کے ممکنہ مقامات کو مانیٹر کرتے ہوئے مطلوبہ کارروائی بدستور عمل میں لا ئی جاتی رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے دوروں کی تفصیلات او رکارکردگی رپورٹس اینٹی ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جاتی رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :