کینسر میں مبتلا73سالہ امریکی اداکارو ہدایت کارنے اپنی پانچویں بیوی سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بدھ 20 جنوری 2010 14:32

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20جنوری۔ 2010ء) کینسر میں مبتلا73سالہ امریکی اداکارو ہدایت کار Dennis Hopper اپنی پانچویں بیویVictoriaDuffy سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ڈینس ہوپر کاکہنا ہے کہ زندگی کے یہ مشکل ترین لمحات وہ صرف اپنے بچوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈین اداکارہ ایمینیول چِریکی نے World\'s Most Desriable Woman کا اعزاز حاصل کرلیا۔

AskMen.com نامی ویب سائٹ کے تحت ہونے والے سالانہ سروے میں چریکی دنیا کی99 پسندیدہ خواتین میں سرِ فہرست رہیں۔پیرس کی ایک عدالت نے فرانسیسی نڑاد پولش فلم ڈائریکٹر رومن پولانسکی اور ان کے بچوں کی تصاویر بغیر اجازت چھاپنے والے تین میگزین مالکان کے خلاف سزا سنادی۔ فرانسیسی پبلشرز پولانسکی کو ہرجانے کی رقم ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :