معدے کے مسائل سے بچنے کے لئے تیز مرچ مصالحہ جات اور چکناہٹ کے استعمال سے گریز کیاجائے، ڈاکٹر عرفان

منگل 5 ستمبر 2017 12:13

معدے کے مسائل سے بچنے کے لئے تیز مرچ مصالحہ جات اور چکناہٹ کے استعمال ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) پشاور کے نامور معالج ڈاکٹر عرفان نے کہاہے کہ زیادہ مرچ اور مصالحہ جات کے علاوہ چکناہٹ سے گریز کیاجائے کیونکہ تیزمصالحہ جات کی وجہ سے معدہ متاثر ہوتاہے جو انسان کے لیے تکلیف کا باعث بنتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عیدقربان پر قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط برتیں اور گوشت کو پوری طرح پکانے کے بعد ہی کھایاجائے تاکہ پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہیں انہوں نے کہاکہ بے احتیاطی اور بسیاری خوری سے پیٹ کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘لہٰذا گوشت قیمہ یا باربی کیو اندازے کے مطابق ہی کھائے جائیں جبکہ انہیں پوری طرح گلانے کے بعد ہی کھایاجائے تاکہ وہ معدے پر بوجھ نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :