عیدالاضحی ‘ٹائون ٹو میں کانگوسپرے کیاگیا‘ فریدالله

منگل 5 ستمبر 2017 12:46

عیدالاضحی ‘ٹائون ٹو میں کانگوسپرے کیاگیا‘ فریدالله
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء)ناظم ٹائون ٹو فریدالله خان کا فور ڈھیری نے کہاہے کہ عیدالاضحی پر کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے مویشی منڈیوں میں عید سے قبل سپرے کیے گئے جبکہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی مہم جاری رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف علاقوں متھرا‘ شاہی بالا‘ شگئی‘ ہندکیان‘ پٹوار بالا اور دیگر علاقوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور ٹائون ٹو کے 25میں 23دیہی یونین کونسلوں میں قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے پر صفائی عملہ کی کارکردگی کو سراہاہے۔

انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی ‘گانگوملریایا اور پولیو جیسے موذی امراض پھیل رہے ہیں جس کے تدارک کیلئے سپرے کیساتھ صفائی کے انتظامات دیہی علاقوں میں بھی بہتر کرنے کی ایک کوشش شرو ع کردی ہے اور اس میں غفلت بھرتنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔