ڈینگی خاتمہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے‘ عتیق الرحمن

بدھ 6 ستمبر 2017 13:22

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور امیدور پی کے 5عتیق الرحمن نے کہاہے کہ ڈینگی وائرس پشاور میں وباء کی شکل اختیار کررہاہے صوبائی حکومت دعوئوں اور اعلانات سے آگے اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پرپشاور اور اس کے مضافات میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کریں گھر گھر آگاہی مہم سپرے کے انتظامات کیے جائیں ہسپتالوں میں ڈینگی کے خلاف ایمرجنسی نافذ کی جائے اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ڈینگی سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں موبائل لیبارٹریز‘ ٹیسٹ اور مفت ادوایات کی فراہمی مہم دوبارہ شروع کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :