جندول منڈابازار میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 6 ستمبر 2017 13:22

جندول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) تحصیل میونسپل انتظامیہ نے تحصیل نائب ناظم حسن علی شاہ کی سربراہی میں منڈا بازار میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے واک کیا‘ واک میں تحصیل میونسپل آفیسر فضل سبحان‘ ڈاکٹر شفیع الله‘ ڈاکٹرراز محمد‘ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور کثیرتعدادمیں علاقہ عمائدین نے شرکت کی‘ واک ٹی ایم اے دفتر سے شروع ہوکر بازار منڈا سے گزرتی ہوئی ہسپتال منڈا پر اختتام پذیرہوگئی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم ہمایون خان نے ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنی کیلئے احتیاطی تدابیر پرروشنی ڈالی‘ انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے ضلع ناظم اور ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری کے خصوصی تعاون سے مچھرمارسپرے جاری ہے اور جہاں کہیں گندگی جمع ہوگی اسے فوریطورپر ہٹایاجائیگا ‘ انہوں نے کہاکہ تاحال تحصیل منڈا میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم عوام کی سہولت کیلئے ضلعی آفیسر محکمہ صحت کے تعاون سے ہسپتال منڈا میں پیشگی ڈینگی وارڈکاقیام عمل میں لایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :