قربانی کا گوشت 20 دنوں سے زیادہ فریج اور فریزر میں نہ رکھیں، طبی ماہرین

بدھ 6 ستمبر 2017 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ قربانی کا گوشت 20 دنوں سے زیادہ فریج اور فریزر کی زینت نہ بنائیں جبکہ بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بار بی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتا اس لئے جلد ہضم نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل اور بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہے۔