فرنٹیئرفائونڈیشن نے 2 ماہ میں2828 مریضوں کوبلڈبیگ فراہم کئے،صاحبزادہ حلیم

جمعرات 7 ستمبر 2017 12:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا و ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوں کوجولائی اور اگست میں 2828 بیگز خون و اجزائے خون فراہم کیا ، فرنٹیئرفائونڈیشن مجموعی طور پر 214763بیگزخون و اجزائے خون فراہم کرچکا ہے جن میں ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں کو180773 جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو33990بلڈ بیگز کی فراہمی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اعدادوشمار فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ میں جاری کئے گئے ۔اس موقع پرصاحبزادہ حلیم نے کہاکہ اگر عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعور اجاگر ہوجائے تو نہ صرف مریض بچوں کوانتقال خون کی فراہمی میں درپیش مشکلات کاتدارک ممکن ہے بلکہ بلڈ کیمپوں کے انعقاد کی بھی ضرورت ختم ہوجائے گی۔