ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضوں کی ہلاکت، وزارت صحت کو ضروری اقدامات کی ہدایت

منگل 26 جنوری 2010 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی غفلت کے سبب مریضوں کی ہلاکتوں پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صحت کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت صحت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں وزیراعظم نے وزارت صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ بیماریوں سے بچاوٴ کا ملک گیر موٴثر نظام قائم کیا جائے اور عوام کو ڈاکٹر تک رسائی یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی غفلت پر برہمی کا اظہار کیا اور وزارت صحت کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اس سے پہلے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بھی وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان علاقوں میں اقتصادی سرگرمیاں اسی صورت میں پیدا ہوسکتی ہیں جب منتخب نمائندے مربوط کوششیں کریں اور قبائلیوں میں آگاہی پھیلائیں۔ انہوں نے فاٹا میں ترقی کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :