کراچی، سوائن فلو کے مزید 4 مریضوں کی تصدیق، تعداد 90 ہو گئی

بدھ 27 جنوری 2010 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔27جنوری۔ 2010ء) کراچی میں سوائن فلو کے چار مریضوں کی تصدیق کے بعد جون 2009 سے سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ چھ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں اب تک سوائن فلو کے نوے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق سندھ کے تمام اسپتالوں میں سوائن فلو کا مفت علاج کیا جا رہا ہے او ر زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :