پشاورشہر میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار سپرے کر نیکا مطالبہ

جمعہ 8 ستمبر 2017 11:00

پشاورشہر میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار سپرے کر نیکا مطالبہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء)پشاورکے شہریوں نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر مچھرمار سپرے کرانے کیساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس کے خدشے کے پیش نظر اندرون شہر میں لوگ میڈیکل سٹوروں سے لوشن اور سپرے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ مچھر دانیوں کی مانگ بڑھنے سے دکانداروں نے ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔