حیات آباد میں کل مفت فزیو تھراپی کیمپ کے انعقاد کا اعلان

جمعہ 8 ستمبر 2017 11:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء)محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے فزیوتھراپی کے عالمی دِن کے موقع پر 9 ستمبر کو مفت فزیوتھراپی کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیاہے جس میں جسمانی تکا لیف جیسے کمردرد، گھٹنوں کا درد، جوڑوں کے درد، فالج وپولیوسے متاثرہ افراد، پیدائشی معذوربچوں اور مصنوعی اعضاء کے ضرورت مند اور سٴْننے و بولنے سے محروم بچوں کامٴْفت معائنہ کیا جائیگا، یہ کیمپ محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب الرحمن کی زیرِ نگرانی میں حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس فیز 5 حیات آباد میں منعقد کیا جائیگا جس میں فزیوتھراپسٹس، سپیچ تھراپسٹ، آڈیالوجسٹ،کلینکل سائیکالوجسٹ اور مصنوعی اعضاء کے ماہرین شامل ہونگے۔