محکمہ واسا میں ادویات تقسیم کرنے والے چوہدری میڈیکل سٹورز کے کنٹریکٹ میں مزید دوماہ کی توسیع

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2017ء)محکمہ واسا میں ادویات تقسیم کرنے والے چوہدری میڈیکل سٹورز کے کنٹریکٹ میں مزید دوماہ کی توسیع کر دی گئی ہے بتایاگیاہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن ایم ڈی واسا نے جاری کر دیا ہے چوہدری میڈیکل سٹور کی جانب سے واسا میں ادویات کی سپلائی کے کنٹریکٹ کی معیاد یکم ستمبر کو ختم ہوگئی تھی کنٹریکٹ میں توسیع کے بعد مذکورہ کمپنی مزید دو ماہ تک واسا میں ادویات سپلائی کرسکے گی۔