چین کا صحت کے شعبے میں آسیان کیساتھ تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم

جمعہ 8 ستمبر 2017 16:42

بندرسری بیگوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) چین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان ) کے ساتھ صحت کے شعبے میں عملی تعاون کو مستحکم بنانے کا وعدہ کیا ہے، یہ وعدہ گذشتہ روز یہاں چھٹی آسیان ۔ چین اور ساتویں آسیان پلس تھری (چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ) وزرائے صحت کے اجلاسوں میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب وزیر وانگ ہی شینگ نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور آسیان جو کہ عوامی صحت کے شعبے میں اس کا اہم پارٹنر ہے نے 2003ء کے بعد سے صحت کے شعبے میں زبردست تعاون کیا ہے۔

اجلاسوں کے موقع پر برونائی کے وزیر صحت ڈاکٹر حاجی ذوالقرنین نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ ہم نے مضبوط اور موثر کئی شعبہ جاتی اشتراک عمل کی بنیاد پر زور دیتے ہوئے پورے معاشرے کے مطمع نظر کی بنیاد پر صحت کی ترقی میں تعاون کو تیز کرنے سے اتفاق کیا ہے ، اجلاسوں کے بعد دو مشترکہ اعلامیے جاری کئے گئے جن میں تعاون کو مستحکم بناتے ہوئے جامع مطمع نظر کے بعد صحت کے چیلنجوں کے ازالے پر زوردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :