ٹی ایم اے غازی کے اہلکاروں نے اپنے ہی دفتر کے اطراف ڈینگی سپرے کر دیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 15:24

ٹی ایم اے غازی کے اہلکاروں نے اپنے ہی دفتر کے اطراف ڈینگی سپرے کر دیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) ٹی ایم اے غازی کے اہلکاروں نے اپنے ہی دفتر کے اطراف ڈینگی سپرے کر دیا ہے۔ چند دن قبل غازی میں ڈینگی کے مریضوں کے کیسز سامنے آنے کے بعد ٹی ایم اے غازی کو اپنی اپنی پڑ گئی اور ڈینگی مچھروں کے خوف کی وجہ سے اپنے ہی دفتر کے اطراف ڈینگی سپرے کر ڈالا جبکہ ارد گرد کے درجنوں دیہاتوں میں تاحال ڈینگی سپرے نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

غازی اور اس کے ارد گرد کئی دیہاتوں میں ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جہاں بارشوں کا گندا پانی کئی کئی ہفتہ تک کھڑا رہتا ہے اور کئی گنجان آبادیوں کے نزدیک گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہفتوں پڑے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :