پاکستان بیت المالکا تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ کا پراجیکٹ شروع

ہفتہ 9 ستمبر 2017 15:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان بیت المال نے تھیلی سیمینا کے مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ کا خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تھیلی سیمیا کے مریض پاکستان بیت المال ضلع ایبٹ آباد کے دفتر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تمام مریضوں کو تاحیات علاج کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوامی بلدیاتی نمائندے بھی مریضوں کے مکمل کوائف کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال نے یتیم بچوں کو معیاری تعلیم مفت دلوانے کے کامیاب پراجیکٹ کے بعد تھیلی سیمیا کے شکار مریضوں کے مفت علاج کا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ تھیلی سیمیا کے مریض پاکستان بیت المال ضلع ایبٹ آباد کے دفتر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تمام مریضوں کو تاحیات علاج کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :