پیپلز پارٹی کی بنیاد بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے رکھی،سیدخورشیدشاہ،کشمیریوں کے بنیادی حق خوداردیت کے حصول کے لئے حکومت پاکستان اپنابھرپورکرداراداکرئے گی،صمصام بخاری،وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات سے گراس روٹ لیول تک لوگ مستفید ہو رہے ہیں ،آزاد کشمیر کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2010 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری۔2010ء) وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشدشاہ اور وزیر مملکت برائے اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد بھٹو شہید نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے رکھی اور ہزار سال جنگ لڑنے کا عزم بھی کیا۔کشمیر ی ہمارے جسم و جا ن کا حصہ ہیں ۔کشمیریوں کے بنیادی حق خوداردیت کے حصول کے لئے حکومت پاکستان اپنابھرپورکرداراداکرئے گی۔

وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات سے گراس روٹ لیول تک لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام اور گرین ٹریکٹر سکیم کے ثمرات سے گراس روٹ لیول تک کشمیری لوگوں کو بھی ریلیف ملا ہے۔جو حکومتی کامیابی اور مثبت پالیسیوں کا مظہر ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںآ زادکشمیرکے صحافیوں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفدکی قیادت سید ثمر عباس اور یاسر حسن کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کشمیری قوم کو جلد خوشخبری ملے گی ۔ کشمیر یوں نے اپنے بنیادی حق کے لئے جوطویل جدوجہدکی اورجانی ومالی قربانیاں دیں وہ تاریخ کااہم باب ہیں ۔اس موقع پرکشمیری صحافیوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات سید صمصام بخاری کی توجہ کشمیری صحافیوں کے مسائل کی طرف مبذول کرائی جس پرانہوں نے یقین دھانی کروائی کہ ان کے جملہ مسائل کوحل کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آزادی صحافت کے نعرے کو عملی جامعہ پہنایا ہے۔ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں آزادمیڈیا اپنے فرائض اداکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مثبت تنقید سے حکومتی اوراداروں کی کارکردگی بہترہوتی ہے ۔