خوردنی آئل ‘ مشروبات اور سگریٹ کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ

اتوار 31 جنوری 2010 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31جنوری۔2010ء ) خوردنی آئل ‘ مشروبات اور سگریٹ کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سگریٹ کے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سگریٹ کے دس پیکٹ کے ڈنڈے کی قیمت میں جنوری کے پہلے ہفتے 20روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ رواں ماہ کے ہی آخری ہفتے قیمتوں میں 20سے 25روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح مشروبات کی قیمتوں میں بھی ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ۔ قیمتوں میں دو مرتبہ اضافے سے ڈیڑ ھ لیٹر مشروب کی بوتل کی قیمت 60سے بڑھ کر 70روپے تک ہو گئی ہے ۔مختلف کمپنیوں نے خوردنی آئل کی قیمتوں میں 8سے 10روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے ۔ اس سے قبل خوردنی آئل کا ایک لیٹر والا پیک 135روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔