میگنیشیم والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بلند فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے، ماہرین

پیر 11 ستمبر 2017 14:41

بلومبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلڈ پریشر کے پرانے مریض روزانہ 300 ملی گرام میگنیشیم استعمال کرنے سے قابو میں آ جائے گا تاہم اس کے لئے بہتر ہے کہ کسی بھی سپلیمنٹ یا گولیوں کی بجائے میگنیشیم والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جائے کیونکہ میگنیشیم بدن میں جاکر خون کی روانی بھی بہتر بناتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سپلیمنٹ کی بجائے سبز پتوں والی سبزیاں، کیلے اور مونگ پھلی، بادام، پستے اور کاجو استعمال کئے جائیں کیونکہ ان میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن اس کی زیادتی کے سائیڈ ایفیکٹس بھی رونما ہو سکتے ہیں جن میں الٹی اور ڈائریا نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ مچھلی، خشک میوے اور مغزیات میں بھی میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین نے 2028 افراد پر مشتمل 34 اہم مطالعات کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر ایک ماہ تک 300 ملی گرام میگنیشیم کھائی جائے تو بلڈ پریشر کم ہونے کے بہت امکانات ہو سکتے ہیں اور خون کا بہاؤ بھی بہت اچھا ہوجاتا ہے۔