ایبٹ آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 سے زائد ہو گئی، مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

37 مریضوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا

پیر 11 ستمبر 2017 17:17

ایبٹ آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 سے زائد ہو گئی، مجموعی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) ضلع ایبٹ آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 سے زائد ہو چکی ہے، ہری پور کے رہائشی تین افراد سمیت چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 37 مریضوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے علاج معالجہ کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، 12 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، مریضوں کی زیادہ تعداد کا تعلق حویلیاں، شیروان اور نواں شہر سے ہے۔

ضلع ایبٹ آباد میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، مختلف علاقوں سے اب تک 53 سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ کی طرف سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق اب تک آنے والے مریضوں میں کنج قدیم کے رہائشی گل زمان، باغ بانڈی کے رہائشی فقیر محمد، نواں شہر کے رہائشی ساجد، جاوید اور محمد بشیر، ہری پور کے رہائشی سرور اور مسز ایوب، شیروان کے رہائشی جواد، جمعہ خان، دائود، روحیل خان، مسز سلطان خان، سلطان خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح حویلیاں کا رہائشی جمال، عاتی خان، رجوعیہ کا لطیف، مصری، عبدالطیف، محمد اکرم، پاوا کا ہائشی صابر، دربند مانسہرہ کا رہائشی علی گوہر، ہری پور کا رہائشی مسعود، کوہستان کا چمن خان، ایبٹ آباد کینٹ کا نووس، مانسہرہ کا انور، حویلیاں کا مصری، بفہ کا محمد اسد نواز، اپر کیہال کا محمد سکندر، بانڈہ سید خان کا عبدالقدیر، دربند کا صوبت خان، ملک پورہ کا عادل خان، ناڑہ کا رہائشی عامر، حویلیاں کا آمنہ خان، حسن ابدال کا رہائشی محمد یونس، چمہٹی کا سبز علی، ملک پورہ کا گل حسین، لساں نواب کا محمد فرید، بانڈہ سید خان مقصود الرحمن، باگن کا علی فسر، بفہ کا شمس الرحمن، قلندر آباد کا شیر افضل، مانسہرہ کا وقاص اور جگیاں کا شیر محمد شامل ہے۔

دھمتوڑ کی رہائشی مسز ریاست خان، ترنوائی کا رہائشی محمد یعقوب، ٹوڈومیرا کا رہائشی محمد اکبر، باغ بانڈی کا فقیر محمد، رجوعیہ کا رفیق، سرجل ایبٹ آباد کی رہائشی مسز یاسین، گھوڑا بازگراں کی رہائشی مسز بنارس اور لنگرہ کے رہائشی رسول خان شامل ہیں۔ ہری پور کے رہائشی تین افراد سمیت چار افراد اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کی زیادہ تعداد حویلیاں، نواں شہر اور شیروان سے ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ان میں سے 37 مریض ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہپستال سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ 12 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور چکن گونیا سے بچائو کیلئے صفائی انتہائی ضروری ہے، لوگ اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے پانی نہ جمع ہونے دیں اور زیادہ بخار کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔