اداکارہ ماریہ واسطی نے بخار اور زکام کی وجہ سے اپنے دو ڈراموں کی ریکارڈنگ ملتوی کر دی

پیر 1 فروری 2010 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم فروری۔ 2010ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے بخار اور زکام کی وجہ سے اپنے دو ڈراموں کی ریکارڈنگ فی الحال ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماریہ واسطی بخار اور زکام میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں تین روز کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اسی وجہ سے ماریہ واسطی نے اپنے زیر تکمیل دو ڈراموں کی ریکارڈنگ فی الحال ملتوی کر دی ہے۔